18 اکتوبر، 2018، 7:29 PM

پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی افواج کی واپسی نہیں چاہتا

پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی افواج کی واپسی نہیں چاہتا

پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا۔ انہوں نے ہفتہ واربریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کا موقف دیرینہ ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، امریکہ اورافغانستان اس موقف کوسمجھ رہے ہیں، افغانستان میں مفاہمت کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا، اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے، پہلے بھی معاملات ٹھیک ہونے سے پہلے فوجوں کے انخلا سے پاکستان کومسائل بھگتنے پڑے۔

انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں موجودہ حالات کے بارے میں کہا کہ بھارتی فورسزنے کشمیرمیں احتجاج پرپابندی لگائی، حالیہ بھارتی مظالم انسانی حقوق کے چیمپئنزکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔

News ID 1884892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha